ناموںسےمتعلق
ناموںکوصحیحادانہکرنا
سوال:۔
ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے نام ان کے باپ کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، جیسے: رضیہ عبدالرحیم، فاطمہ کلیم وغیرہ۔ ان کی تعلیمی اسناد بھی اسی نام سے ہوتی ہیں، شادی کے بعد ان کے ناموں کے ساتھ شوہر کے نام مثلاً رضیہ رحیم کی جگہ رضیہ جمال، فاطمہ کلیم کی جگہ فاطمہ کاشف، خدانخواستہ شوہر فوت ہوجاتا ہے تو پھر یہ نام تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ان ناموں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب:۔
باپ کا یا شوہر کا نام محض شناخت کے لئے ہوتا ہے، بچی کی جب تک شادی نہیں ہوتی اس وقت تک اس کی شناخت ’’دخترِ فلاں‘‘ کے ساتھ ہوتی ہے، اور شادی کے بعد ’’زوجۂ فلاں‘‘ کے ساتھ۔ شرعاً ’’دخترِ فلاں‘‘ کہنا بھی صحیح ہے اور ’’زوجۂ فلاں‘‘ کہنا بھی۔

