خوابکیحقیقتاوراسکیتعبیر
خوابمیںپسندکیلڑکیکےشوہرکوقتلکرنا
سوال:۔
میں ایک لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں، میں نے اس کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے کہ اس کی کسی دُوسرے شخص سے شادی ہوگئی ہے، میں اس کے گھر میں گیا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ یہاں کیا کر رہی ہو؟ اس نے کہا کہ اس گھر میں میری شادی ہوگئی ہے، میں نے پوچھا: اپنی مرضی سے کی ہے یا والدین کی مرضی سے؟ اس نے کہا: والدین کی مرضی سے! میں نے کہا: آپ کو میرا علم نہیں تھا؟ اس نے کہا کہ: میں مجبور تھی والدین نے کردی! میں واپس آگیا۔ پھر گیا اور اس کے شوہر کو قتل کردیا، اور لڑکی کو لے آیا۔ اور میں بہت پریشان ہوں، آنجناب برائے مہربانی اس کی تعبیر اِرشاد فرمادیں، یہ اتوار یا پیر کی رات کا خواب ہے۔
جواب:۔
اس لڑکی سے شادی کرنا آپ کے لئے مناسب نہیں، اس کا خیال دِل سے نکال دیں، اور اللہ تعالیٰ سے اِلتجا کریں کہ وہ آپ کو اِمتحان میں نہ ڈالیں۔

