بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خواب‌کی‌حقیقت‌اور‌اس‌کی‌تعبیر

خواب‌میں‌اپنے‌سامنے‌بکھرے‌ہوئے‌موتی‌دیکھنا

سوال:۔

ایک باشرع پابندِ صوم وصلوٰۃ آدمی خواب میں یہ دیکھتا ہے کہ اس کے دائیں ہاتھ کی مٹھی میں بہت سارے سبز وسفید رنگ کے موتی ہیں، اور کچھ بکھرے موتی اس کے سامنے زمین پر موجود ہیں، جن کو وہ اُٹھاکر پہلے سے موجود موتیوں میں ملاکر اپنی اوک میں اِکٹھا کرلیتا ہے، اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی؟

جواب:۔

سبز وسفید موتی علم وحکمت کی دلیل ہیں، اور حکمت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا نام ہے، جو موتی گرے ہوئے ہیں، وہ ان سنتوں پر عمل پیرا نہیں، البتہ ان پر عمل کی کوشش کر رہا ہے، اس کو چاہئے کہ اِتباعِ سنت کا اِہتمام کرے، اور جو سنتیں ضائع کردی گئی ہیں ان کا بھی اِہتمام کرے، والسلام۔