خوابکیحقیقتاوراسکیتعبیر
خوابمیںاپنےآپکونورکےمنبعمیںدیکھنا
سوال:۔
میں راولپنڈی میں بطورِ مبلغ ختمِ نبوّت تعینات ہوں، آنجناب سے دُعاؤں کی درخواست ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی جو پابندِ صوم وصلوٰۃ اور باشرع ہے، اور طریقت وتصوف میں اولیاء اللہ سے وابستہ ہے، وہ اپنے آپ کو خواب میں ایک نور کے منبع میں دیکھے اور غائبانہ آواز یہ سنے کہ’’اُصَلِّیْ مُحَمَّدٌ عَبْدِیْ وَرَسُوْلِیْ‘‘ اب اس خواب دیکھنے والے کو کیا یہ’’اُصَلِّیْ مُحَمَّدٌ عَبْدِیْ وَرَسُوْلِیْ‘‘ پڑھنا چاہئے؟ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
جواب:۔
دِل سے دُعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اور تمام رُفقاء کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ خواب میں سنے گئے الفاظ کا ضبط متیقن نہیں، اس لئے ’’صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِیْ وَرَسُوْلِیْ‘‘ ہوگا، گویا اس شخص کو کثرتِ دُرود شریف کا اِشارہ کیا گیا ہے۔

