خوابکیحقیقتاوراسکیتعبیر
خوابمیںقیامتکادیکھنا
سوال:۔
میں کم از کم ایک مہینے یا دو مہینے کے بعد ہر دفعہ خواب میں یومِ حشر دیکھتا رہتا ہوں اور اپنے آپ کو خسارے میں پاتا ہوں۔ پچھلے دنوں ایک حیرت انگیز اور غم ناک خواب دیکھا، دیکھتا ہوں کہ لوگوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، میں بہت گھبرایا ہوا ہوں اور ایک سرخ رنگ کی موٹر کار ہے، جس میں ہمارے کالونی کے عالم سوار ہیں، میرے ایک چچا بھی ان کے ساتھ سوار ہیں، وہ میرے پاس سے گزرے، میں نے بیٹھنے کے لئے عالم سے بہت منّت کی، مگر انہوں نے مجھے ایک دریا کے کنارے چھوڑ دیا جہاں یومِ حشر تھا، اور کار میں سوار نہ ہونے دیا۔ چچا نے بھی اس کی بہت منّت کی کہ اس کو بیٹھنے کے لئے جگہ دے دیں، مگر انہوں نے کہا کہ یہ بہت گناہگار ہے اس لئے وہیں چھوڑ دو۔ میں نے کار کے پیچھے دیکھا اور خوب رویا۔ اس سے پہلے بھی میں نے بہت سے خوابوں میں قیامت دیکھی ہے، آپ سے یہ درخواست ہے کہ میں کیا کروں؟ کچھ حل فرمائیے، اس خواب میں قیامت سے کیا مراد ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
خواب میں قیامت کا منظر دیکھنا مبارک ہے، مگر حق تعالیٰ شانہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ آپ اللہ تعالیٰ کے کسی نیک بندے سے اپنا تعلق جوڑلیں، اِن شاء اللہ آپ کی پریشانی کی کیفیت ختم ہوجائے گی۔

