بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خواب‌کی‌حقیقت‌اور‌اس‌کی‌تعبیر

خواب‌میں‌آنحضرت‌صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم‌کی‌طرح‌دونوں‌شانوں‌کے‌درمیان‌گوشت‌کا‌اُبھرا‌ہوا‌ٹکڑا‌دیکھنا

سوال:۔

ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سنتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہرِ نبوّت اس طرح کی تھی کہ دونوں شانوں کے درمیان گوشت کا ایک اُبھرا ہوا ٹکڑا تھا، اور اس پر بال بھی تھے۔ دو تین ماہ پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ اسی طرح کا معاملہ میرے ساتھ بھی ہے، یعنی اس طرح میرے دونوں شانوں کے درمیان بھی گوشت کا اُبھرا ہوا ٹکڑا ہے، اور اس پر بال بھی ہیں، یہ میں نے بالکل صحیح حالت میں دیکھا، اس کی تعبیر مرحمت فرمائیں۔

جواب:۔

خواب میں جو معاملہ پیش آئے وہ تعبیر طلب ہوتا ہے۔ جو خواب آپ نے دیکھا، ظاہر ہے کہ وہ واقعہ کے عین مطابق نہیں، بلکہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ حق تعالیٰ شانہ‘ آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم کی پیروی نصیب فرمائے۔