بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تصوّف

سکونِ‌قلب‌کا‌علاج

سوال:۔

میں بچپن سے نماز روزے کی پابند ہوں، روزانہ تلاوتِ قرآنِ حکیم بھی کرتی ہوں، ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کرتی رہتی ہوں، مگر میرے دِل کو سکون یا اِطمینان نہیں ملتا۔ نماز پڑھتے وقت بھول جاتی ہوں کون سی سورت پڑھ رہی ہوں، کون سا سجدہ کرنا ہے؟

دُوسری بات یہ ہے کہ اولاد کی طرف سے سکھ نہیں ہے، دو جوان لڑکے ہیں، لیکن نہ تو دِل لگاکر پڑھتے ہیں اور نہ اب کہیں کام کرتے ہیں، جدھر کام ملتا ہے چند دِن صحیح کام کرتے ہیں پھر چھوڑ دیتے ہیں، کہیں مستقل کام نہیں کرتے، خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتادیں، یا اگر ممکن ہو تو تعویذ بھیج دیں، جس سے میرے دِل کو سکون نصیب ہو۔ میری یادداشت صحیح طور پر کام کرے، لڑکوں کے لئے بھی کوئی عمل بتادیں تاکہ وہ کسی مستقل طور پر کام پر لگے رہیں۔

جواب:۔

اللہ تعالیٰ کی یاد سے دِلوں کو سکون ملتا ہے،(۱) اللہ تعالیٰ دِل پر سماجائے۔ آپ اپنے تمام معاملات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیجئے، صرف یہ دیکھئے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہیں یا نہیں؟ صبح وشام یہ پڑھا کیجئے:

۱:۔ تیسرا کلمہ ایک تسبیح۔

۲:۔ دُرود شریف۔

۳:۔ ’’اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ‘‘ ایک تسبیح۔

۴:۔ ’’حَسْبُنَا اﷲُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘ ایک تسبیح۔

  1. (۱) ﵟ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَطۡمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكۡرِ ٱللَّهِۗ أَلَا بِذِكۡرِ ٱللَّهِ تَطۡمَئِنُّ ٱلۡقُلُوبُ ﵞ سورة الرعد ٢٨