تصوّف
خیالاتِفاسدہ،نظرِبدکاعلاج
سوال:۔
خیالاتِ فاسدہ، گندے غلیظ وساوس، نظرِبد، جیسے جرائم کا اِرتکاب ہوتا رہتا ہے، کبھی کبھی فوراً ندامت پشیمانی ہوتی ہے اور کبھی ندامت پاس سے بھی نہیں گزرتی، داڑھی منڈوانے سے، راگ ناچ گانا اس طرح سے ہر گندے فعل سے نفرت ہے، اس کے مرتکبین سے نفرت ہے، لیکن مجھے بے لذت گناہوں کی خواہشات کا غلبہ رہتا ہے۔
جواب:۔
خیالاتِ فاسدہ، وساوِس وغیرہ جن کو آپ مرض سمجھ رہے ہیں، یہ مرض نہیں، بلکہ غیراِختیاری اُمور ہیں، جن پر مؤاخذہ نہیں، بلکہ مجاہدہ ہے۔ آپ کسی فارغ وقت میں ’’مراقبہ دُعائیہ‘‘ کیا کریں، باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر آنکھیں اور زبان بند کرکے اپنی حالت اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کردیں اور دِل میں اللہ سے عرض کریں کہ یا اللہ! میری حالت تو آپ کے سامنے ہے، آپ قادرِ مطلق ہیں، میری حالت اچھی کردیجئے اور مجھے آخرت میں رُسوا نہ کیجئے۔

