تصوّف
عبادتمیںدِلنہلگنےکاسبباوراُسکاعلاج
سوال:۔
ایک مشکل درپیش ہے کہ کچھ دن تک نماز میں اچھی طرح دِل لگ جاتا ہے اگر کوئی گناہ سرزد ہوجاتا ہے، عبادت میں دِل نہیں لگتا، کوئی وظیفہ بتائیں۔
جواب:۔
گناہ کی نحوست اور تاریکی کا یہ اثر ہے، اس کا تدارک یہ ہے کہ جب بھی وہ گناہ کا تقاضا ہو تو ہمت کرکے بچا جائے، رفتہ رفتہ مزاحمت پیدا ہوجائے گی اور گناہ ہو ہی جائے تو فوراً ندامت کے ساتھ دِل کھول کر توبہ کرلی جائے، ایک دفعہ خوب توبہ کرنے کے بعد گناہ کے خیال کو دِل سے نکال دیا جائے، بار بار گناہ کا تصوّر بھی قلب کر پریشان کردیتا ہے، بے اِختیار اگر خیال آئے تو پھر توبہ کی تجدید کرلی جائے، ان چیزوں کے لئے وظیفے نہیں ہوتے، تدابیر اور علاج ہوتے ہیں۔ اور اس کے لئے ضرورت ہوتی ہے کہ کسی شیخ محقق کے ساتھ تعلق قائم کرلیا جائے، اور اسے طبیب سمجھ کر پوری کیفیت اس سے بیان کردی جائے، پھر جو کچھ تجویز فرمادیں اس پر عمل کیا جائے۔

