بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تصوّف

دُوسرے‌کے‌گناہ‌کا‌افشا‌کرنا

سوال:۔

میں نے حدیث میں پڑھا ہے کہ اگر خود سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اسے فاش نہیں کرنا چاہئے، تو کیا دُوسرے کا گناہ دیکھ کر بھی خاموش رہنا چاہئے؟

جواب:۔

جی ہاں! کسی کو گناہ کرتے دیکھیں تو لوگوں میں اس کو افشا نہ کیا جائے،(۱) البتہ اس شخص کو تنہائی میں نہایت خیرخواہی کے ساتھ نصیحت کرنی چاہئے۔

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال ۔۔۔ ومن ستر علٰی مسلم فی الدنیا ستر اللہ علیہ فی الدنیا والآخرۃ۔ (ترمذی ج:۲ ص:۱۴ أبواب البر والصلۃ، باب ما جاء فی الستر علی المسلمین)۔