بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تصوّف

ذکر‌کی‌ایک‌کیفیت‌کے‌بارے‌میں

سوال:۔

بندہ ایک دن ذکر میں مشغول تھا، کیا دیکھتا ہوں کہ میرے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور طبیعت نہایت مسرور ہے اور میرے جسم کے تمام اعضاء سے بلکہ بال بال سے اللہ کی آواز آرہی ہے، اور چند منٹ یہ کیفیت رہی اس کے بعد ختم۔ الحمدللہ! آپ کی دُعاؤں سے تمام معمولات ادا کرتا ہوں، دُعاؤں کا محتاج ہوں، اس کے متعلق کچھ فرمائیں۔

جواب:۔

یہ کیفیت مبارک ہے، محمود ہے، مگر مقصود نہیں، اس کو کمال نہ سمجھا جائے، صرف حصولِ رضائے الٰہی کو مقصود سمجھا جائے۔