تصوّف
ایکشعرکامطلب
سوال:۔
مندرجہ ذیل شعر کی تشریح فرمادیں اور صحیح مفہوم واضح فرمادیں:
خدا ان کا مربی وہ مربی تھے خلائق کے
میرے مولا میرے ہادی بے شک شیخ ربانی
جواب:۔
شیخِ کامل اپنے مستفیدین کی تربیت و اصلاح کرتا ہے اور حضراتِ صوفیہ کا اتفاق ہے کہ شیخ کو اصلاح و تربیت کی تدابیر من جانب اللہ القاء کی جاتی ہیں۔ یہی مطلب ہے اس شعر کا کہ اللہ تعالیٰ کا لطف و عنایت ان کی تربیت کرتی تھی اور وہ خلقِ خدا کی اصلاح و تربیت القاء و اِلہامِ ربانی کے مطابق فرماتے تھے۔

