تصوّف
مراقبہاپنےشیخکےبتائےہوئےطریقےپرکرناچاہئے
سوال:۔
مراقبے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اس میں کس طرح بیٹھنا چاہئے؟ اور مراقبہ کس طرح کرنا چاہئے؟ براہِ مہربانی مفصل تحریر فرمائیے گا، نیز اس کے متعلق کتب کہاں سے دستیاب ہوسکتی ہیں؟
جواب:۔
مراقبہ ہر شخص کے مناسبِ حال ہوتا ہے، جس کا کسی شیخِ کامل سے تعلق ہو وہ اپنے شیخ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کرسکتا ہے، یہ علمی تحقیقات نہیں بلکہ اصلاحِ نفس کے معالجات ہیں، اور اپنے نفس کے علاج سے بے فکر ہوکر ان کی تحقیقات میں پڑنا لغو اور فضول ہے۔

