تصوّف
فوتشدہبزرگسےبیعتہونا
سوال:۔
کوئی ایسے بزرگ جو اِنتقال کرچکے ہوں، ان کے اِنتقال کے کافی عرصے بعد کوئی شخص ان کے نام سے بیعت کرواسکتا ہے؟ مثال کے طور پر اس طرح بیعت کروائی جائے: ’’میں (بیعت کرنے والا) اپنا ہاتھ اس (بیعت کروانے والا) کے ہاتھ میں دیتا ہوں اور ان کے ذریعے سے (فلاں) بزرگ (جو اِنتقال کرچکے ہیں) کے ہاتھ میں دیتا ہوں، اور ان کی بیعت کرتا ہوں‘‘؟
جواب:۔
بیعت سے مقصود اپنی اِصلاح کروانا ہے، اس فوت شدہ بزرگ سے بیعت کے کوئی معنی نہیں۔

