بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تصوّف

دُعا‌مانگ‌کر‌بزرگ‌کی‌بیعت‌ختم‌کرنے‌سے‌بیعت‌ہوجائے‌گی،‌کچھ‌گناہ‌نہیں‌ہوگا

سوال:۔

اگر کوئی شخص اپنے دِل میں نیت کرلے یا نماز کے بعد دُعا مانگے کہ اس نے جن بزرگ کی بیعت کی ہے، اس کو اپنے اُوپر ختم کرتا ہے تو کیا بیعت ختم ہوجائے گی؟

سوال:۔

اس کو کیا گناہ ملے گا؟

سوال:۔

اگر وہ غلطی سے ایسا کر بیٹھا ہو تو کیا کفارہ دینے سے بیعت بحال ہوجائے گی یا دوبارہ بیعت کرنا ہوگی؟

سوال:۔

بیعت کے لئے عمر کی حد مقرّر ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جی ہاں! ختم ہوجائے گی۔

جواب:۔

کوئی گناہ نہیں۔

جواب:۔

اگر اس بزرگ کے ساتھ مناسبت نہیں ہوئی تو بیعت بحال کرنے کی ضرورت نہیں، کسی اور سے بیعت ہوجائے۔

جواب:۔

نہیں، بالغ ہونا چاہئے۔