بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

کیا‌تبلیغی‌اپنے‌اِجتماعات‌میں‌غیرتبلیغی‌کو‌بیان‌نہیں‌کرنے‌دیتے؟

سوال:۔

تبلیغی لوگ اپنے اِجتماعات میں کسی ایسے عالم کو تقریر نہیں کرنے دیتے جو وقت نہ لگاتا ہو، اور جو عالم نہ بھی ہو، مگر اس کا وقت لگا ہو، اس کو بیان کرنے دیتے ہیں، کیا ان کا یہ عمل ٹھیک ہے؟

جواب:۔

یہ بات غلط ہے کہ تبلیغ والے صرف اسی کو بیان کے لئے کہتے ہیں، جس نے وقت لگایا ہو، حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی، حضرت مفتی محمد کفایت اللہ، حضرت مولانا قاری محمد طیب، حضرت مولانا محمد یوسف بنوری، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع نوّراللہ مراقدہم باقاعدہ تبلیغی اِجتماعات اور تبلیغی مجمع میں بیان فرماتے رہے ہیں، البتہ میرے جیسا آدمی، جو تبلیغ کو سمجھتا ہی نہیں، اس کو غالباً کھڑا نہیں کرتے ہوں گے۔