تبلیغِدِین
کیاتبلیغوالوںکاشبِجمعہکااِجتماعبدعتہے؟
سوال:۔
ہمارے یہاں ایک اِمامِ مسجد کا کہنا ہے کہ تبلیغی مراکز میں شبِ جمعہ کا اِجتماع صحیح نہیں ہے، بلکہ بدعت ہے، کیونکہ تبلیغ والوں نے اس شب کو عبادت اور وعظ ونصیحت کے لئے مخصوص کر رکھا ہے، جبکہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شبِ جمعہ کو عبادت کے لئے مخصوص کرنے سے منع فرمایا ہے۔ وہ اس حدیث کا حوالہ مسلم شریف کے صفحہ:۶۱ یا ۱۶۱ پر بتاتے ہیں، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب:۔
تبلیغ والے ماشاء اللہ اپنے پاس بڑے بڑے اکابر علماء رکھتے ہیں، اور سارا کام علمائے کرام کے مشورے سے ہوتا ہے، یہ ناکارہ تو ان کے پاسنگ بھی نہیں ہے۔ کسی کو اگر اِعتراض کرنا ہے تو اس کی مرضی کرتا رہے، لیکن تبلیغ والوں کا عمل صحیح ہے، واللہ اعلم!

