بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

عام‌آدمی‌اخلاقی‌تباہی‌کو‌دُور‌کرنے‌کے‌لئے‌کیا‌کرے؟

سوال:۔

ہم جیسا کوئی عام انسان اس اخلاقی تباہی کو دُور کرنے کے لئے کیا اِقدام کرسکتا ہے؟

جواب:۔

عام آدمی کو لازمی ہے کہ سب سے زیادہ اور سب سے پہلے اپنی اِصلاح کی فکر کرے، تاکہ کل قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شرمندہ نہ ہو، اسی کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو دُوسروں کی اِصلاح کی بھی کوشش کرے، تاکہ جہاں تک ممکن ہو اللہ تعالیٰ کے بندوں کو شیطان کے چنگل سے چھڑاکر ان کو دوزخ سے بچایا جاسکے، اور اس اِصلاح کا سب سے بہترین طریقہ دعوت وتبلیغ کا کام ہے۔