بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

تبلیغ‌والوں‌کا‌یہ‌کہنا‌کہ:‌’’جو‌اللہ‌کے‌راستے‌میں‌وقت‌نہیں‌لگاتے‌وہ‌گمراہ‌ہیں‘‘

سوال:۔

تبلیغی جماعت والے اپنی تقریروں وبیانات میں بار بار یہ کہتے ہیں کہ جو اللہ کے راستے میں وقت نہیں لگاتے، وہ گمراہ ہیں، اور ان کے اندر اِیمان نہیں ہے۔ اگر وقت لگانا اتنا ہی ضروری ہے کہ اس کے بغیر ہدایت نہیں ملتی، تو پہلی صدی کے مسلمانوں سے لے کر آج سے سو سال پہلے تک کے تمام مسلمان ۔۔۔نعوذباللہ۔۔۔ گمراہ ہیں؟

۲:۔ تبلیغی جماعت والے بار بار اپنے بیانات میں علماء پر لعن طعن کرتے ہیں کہ علم اور چیز ہے، اور ہدایت اور چیز ہے، اور جو عالم اللہ کے راستے میں نہیں نکلتا، وہ بھی گمراہ ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

جواب:۔

آنجناب نے نمبر۱ اور ۲ میں تبلیغ والوں کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے، اپنی پوری زندگی میں، میں نے یہ آپ کی تحریر میں پڑھا ہے۔ تبلیغی جماعت کے اکابر کے بیانات بھی ہمیشہ سنے، لیکن جو باتیں آپ نے ذِکر کی ہیں، یہ سننے میں نہیں آئیں۔ اگر کسی نے ایسا کہا ہو تو وہ قطعاً جاہل اور بیوقوف ہے، اس نے تبلیغ کو سمجھا ہی نہیں۔