بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

کیا‌تبلیغ‌میں‌نکل‌کر‌خرچ‌کرنے‌کا‌ثواب‌سات‌لاکھ‌گنا‌ہے؟

سوال:۔

جو تبلیغ والے کہتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں نکل کر اپنے اُوپر ایک روپیہ خرچ کرنے کا ثواب سات لاکھ روپے صدقہ کرنے کے برابر ملتا ہے، اور ایک نماز پڑھنے کا ثواب انچاس کروڑ نمازوں جتنا ملتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

حدیث سے یہ مضمون ثابت ہوتا ہے۔(۱)

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان الصلاۃ والصیام والذکر یضاعف علی النفقۃ فی سبیل اللہ عزّ وجلّ سبعمائۃ ضعف۔ (أبوداوٗد ج:۱ ص:۳۳۸، باب فی تضعیف الذکر فی سبیل اللہ عزّ وجلّ)۔ والثانی: من أرسل بنفقۃ فی سبیل اللہ وأقام فی بیتہٖ فلہ بکل درھم سبع مائۃ درھم ومن غزیٰ بنفسہ فی سبیل اللہ وأنفق فی وجہ ذالک فلہ بکل درھم سبع مائۃ ألف درھم۔ (ابن ماجۃ ص:۱۹۸، باب فضل النفقۃ فی سبیل اللہ تعالٰی)۔

  1. (۱) یہ دو اَحادیث کے مجموعے سے مستنبط کیا جاتا ہے وہ یہ ہیں: