تبلیغِدِین
جہادپرجاناچاہئےیاتبلیغمیںجاناچاہئے؟
سوال:۔
ہمارے علاقے میں کچھ لوگ ایسے ہوگئے ہیں جو تبلیغ میں لگ جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ جہاد والے صحیح نہیں، اور جہاد والے کہتے ہیں کہ تبلیغ والے صحیح نہیں، اور دونوں ایک دُوسرے پر طنز کرتے ہیں۔ آپ دونوں کے بارے میں واضح فرمائیے کہ پہلے جہاد میں جانا چاہئے یا تبلیغ میں؟ کیونکہ جہاد والوں میں بھی بڑے بڑے علمائے کرام ہوتے ہیں اور تبلیغ والوں میں بھی، ہم کس کی بات مانیں؟
جواب:۔
میں تو اس کا قائل ہوں کہ تبلیغ میں بھی جانا چاہئے، اور اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو جہاد میں بھی جانا چاہئے۔ اور ایک دُوسرے سے اُلجھنا اور لڑنا نہیں چاہئے، وہ بھی دِین کا کام ہے، اور وہ بھی دِین کا کام ہے۔

