بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

کمپنی‌سے‌چھٹی‌لئے‌بغیر‌تبلیغ‌پر‌جانا

سوال:۔

میں جہاں کام کرتا ہوں، وہاں میرے ساتھ چار اور ساتھی ہیں، عموماً یہ ہوتا ہے کہ ایک ایک ساتھی یا دو دو، دس بارہ دن کے لئے کام پر نہیں آتے ہیں اور حاضری لگتی رہتی ہے، یہ چھٹیاں باری باری ہوتی ہیں، جب میری باری آتی ہے تو میں اکثر دس دن کے لئے تبلیغ پر نکل جاتا ہوں اور حاضری لگتی ہے۔ اب بتائیے کہ یہ میرا تبلیغ کے لئے جانا کیسا ہے؟ کیا اُلٹا گناہ تو نہیں؟ میرے جانے سے کمپنی کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ مفصل جواب دیجئے، اور میرے جانے کا افسروں کو پتا نہیں چلتا۔

جواب:۔

کمپنی سے رُخصت لئے بغیر غیرحاضری کرنا خیانت ہے، اور اس وقت کو کسی دُوسرے کام میں استعمال کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ آپ کو لازم ہے کہ غیرحاضری کے دنوں کی تنخواہ وصول نہ کیا کریں۔(۱)

  1. (۱) قولہ: والأجیر الخاص ھو الذی یستحق الأجرۃ بتسلیم نفسہ فی المدۃ ۔۔۔ وانما سمی خاص لأنہ یختص بعملہ دون غیرہ، لأنہ لَا یصح أن یعمل لغیرہ فی المدۃ۔ (الجوھرۃ النیرۃ ص:۲۶۹، کتاب الْإجارۃ)۔ الثانی: وھو الأجیر الخاص، ویسمی أجیر وحید، وھو من یعمل لواحد عملًا مؤقتًا بالتخصیص ۔۔۔ کمن استؤجر شھرا للخدمۃ أو شھرًا لرعی الغنم المسمّٰی بأجر مسمّٰی ۔۔۔ ولیس للخاص أن یعمل لغیرہ، ولو عمل نقص من أجرتہ بقدر ما عمل۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۶۹، ۷۰ باب ضمان الأجیر، طبع سعید کراچی)۔