تبلیغِدِین
پچاسبرسسےتبلیغکاکامہونےکےباوجودمعاشرےکابگاڑجوںکاتوںہےتوتبلیغکاکیافائدہ؟
سوال:۔
ہر خاص وعام کو یہ شکایت واِشکال ہے کہ گزشتہ پچاس برس سے زیادہ عرصے سے تبلیغ کا کام ہو رہا ہے اور معاشرے کا بگاڑ جوں کا توں ہے، بلکہ اس میں مزید اِضافہ بھی ہو رہا ہے، تو ایسی تبلیغ سے کیا فائدہ؟ اور کیوں کی جائے تبلیغ؟
جواب:۔
اس پر مجھے بھی ایک اِشکال ہے، مسلمان، مسلمان رہتے ہوئے دِین کی بات کرتے ہیں، لیکن دِن بدن ان کے اندر سے دِین نکل رہا ہے، تو ان کے مسلمان رہنے کا کیا فائدہ؟
۲:۔ آپ نے یہ دیکھا کہ تبلیغ والے تبلیغ کر رہے ہیں، لیکن بُرائی پھیل رہی ہے، لیکن یہ نہیں دیکھا کہ اگر تبلیغ کا کام ایک لمحے کے لئے فرض کرو بند ہوجاتا ہے تو پھر اس اُمت کا کیا حال ہوتا؟
۳:۔ آپ یہ تو دیکھتے ہیں کہ تبلیغ بھی ہو رہی ہے، لیکن بُرائی بھی بڑھ رہی ہے، جناب نے کبھی اس پر بھی غور فرمایا کہ انگلینڈ اور دُوسرے ممالک میں جہاں حلال گوشت بھی میسر نہیں تھا، وہاں اللہ تعالیٰ نے ہزاروں مساجد کی شکل پیدا فرمادی ہے، اب عیسائیوں نے گرجے بیچنے شروع کردئیے ہیں، اگر تبلیغ کا کام نہ ہوتا تو اِسلام کا معجزہ کس طرح رُونما ہوتا۔؟ واللہ اعلم!

