بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

چار‌ماہ‌سے‌زیادہ‌تبلیغ‌میں‌نکلنے‌سے‌بیوی‌کی‌حق‌تلفی‌ہوتی‌ہے‌تو‌تبلیغ‌والے‌یہ‌حق‌تلفی‌کیوں‌کرتے‌ہیں؟

سوال:۔

لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ چار ماہ سے زیادہ جماعت تبلیغ میں نکلنا عورت کی حق تلفی کی وجہ سے ناجائز ہے، تو جماعت والے ناجائز کا اِرتکاب کرکے کیوں جماعت میں نکلتے ہیں؟ یہ مسئلہ لوگوں کو کس دلیل سے سمجھایا جائے؟

جواب:۔

اگر صاحبِ حق خود معاف کردے، یا اس کو اس کے حق کا معاوضہ دے کر اللہ تعالیٰ معاف کرادیں تو ان بلافیس وکیلوں کے پاس کیا حجت رہے گی؟ اور یہ بھی کہ یہ حق تلفی ان کو دِین ہی کے کام میں کیوں یاد آتی ہے؟ لوگ بیویوں کو چھوڑ کر دُنیا کا کوڑا جمع کرنے کے لئے کئی کئی سال کافر ملکوں میں گزار آتے ہیں، اس وقت کسی کو حق تلفی کا فلسفہ کیوں یاد نہیں آتا۔؟