تبلیغِدِین
اسلامکےنامپرکامکرنےوالیتبلیغیجماعتزیادہصحیحہے
سوال:۔
اس وقت اسلام کے نام پر بہت سی پارٹیاں کام کر رہی ہیں، جن کا انداز ایک دُوسرے سے مختلف ہے، مثلاً: ۱:۔بزورِ اسلحہ بنامِ جہاد، طالبان، مجاہدینِ کشمیر، فلسطین وغیرہ۔ ۲:۔سپاہِ صحابہ۔ ۳:۔بزورِ عوام سیاسی جماعتیں مثلاً جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی وغیرہ۔ ۴:۔تبلیغی طرز مثلاً دعوتِ اسلامی، تبلیغی جماعت، ان میں سے کون نبوی طرز پر ہے؟
جواب:۔
تبلیغی جماعت جو کام کر رہی ہے، وہ صحیح ہے، سنت کے مطابق ہے، اور اس کے نتائج بحمداللہ بہت عمدہ ہیں۔ اس جماعت کے ساتھ ضرور جڑنا چاہئے۔ افغانستان میں طالبان کی جماعت، وہ بھی ٹھیک ہے، ان کے علاوہ باقی جماعتوں کے بارے میں کچھ کہنا بے ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے طور پر کام کر رہی ہیں، ان میں سے جو محض اللہ کی خاطر دِین کی سربلندی کے لئے کام کرتا ہے وہ اِن شاء اللہ! اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر پائے گا، واللہ اعلم!

