بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تبلیغِ‌دِین

کیا‌تبلیغ‌کرنا‌ہر‌مسلمان‌پر‌فرض‌ہے؟

سوال:۔

کیا دِینِ اسلام کی تبلیغ کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے؟ جبکہ یہ کام تو اَحسن طریقے پر علمائے کرام ہی کرسکتے ہیں، قرآن پاک اور حدیثِ نبوی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

سوال:۔

جس آدمی کا خود کلمہ نماز دُرست نہ ہو، تو کیا اس پر بھی دِینِ اسلام کی تبلیغ کرنا فرض ہے؟ اگر ہے تو ایسا شخص کس طرح تبلیغ کرے؟ بے عمل آدمی بھی تبلیغ کرے یا نہیں؟

جواب:۔

اس کی تبلیغ وہ بھی کرسکتا ہے، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے: ’’بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً‘‘ (مشکوٰۃ ج:۱ ص:۳۲)۔

جواب:۔

ایسے آدمی کو خود اپنے آپ کو تبلیغ کرنا فرض ہے، اور یہ تبلیغ اسی صورت میں ہوسکتی ہے، جبکہ اپنے ماحول کو چھوڑ کر تبلیغ والوں کے ساتھ جائے، تاکہ اس کو معلوم ہو کہ میرے اندر کیا کیا کوتاہیاں ہیں؟ ان کوتاہیوں کی اِصلاح کرے۔