تبلیغِدِین
کیاتبلیغیجماعتسےجڑناضروریہے؟
سوال:۔
جماعت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا اس کام میں جڑنے کے علاوہ بھی اصلاح اور ایک مخصوص ذمہ داری بحیثیت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک مسلمان اُمتی ہونے کے ادا ہوسکتی ہے؟ ایک مسلمان کے ذمے کیا ہے؟ وہ کیسے اپنی زندگی کا رُخ صحیح کرے؟ اور ساری انسانیت کے لئے فکرمند کیونکر ہو؟
جواب:۔
جماعت بہت مبارک کام کر رہی ہے، اس میں جتنا وقت بھی لگایا جاسکے ضرور لگانا چاہئے، اس سے اپنی اور اُمت کی اصلاح کی فکر پیدا ہوتی ہے، اور اپنے نفس کی اصلاح کے لئے کسی شیخِ کامل محقق کے ساتھ اصلاحی تعلق رکھنا چاہئے۔(۱)
- (۱) تزکیۃ الأخلاق من أھم الاُمور عند القوم ۔۔۔ ولَا یتسیر ذالک إلّا بالمجاھدۃ علٰی ید شیخ أکمل، قد جاھد نفسہ، وخالف ھواہ وتخلّٰی عن الأخلاق الذمیمۃ، وتحلی بالأخلاق الحمیدۃ ۔۔۔ فکما أن العلم بالتعلم من العلماء کذالک الخُلق بالتخلق علٰی ید العرفاء، فالخلق الحسن صفۃ سید المرسلین۔ (إعلاء السُّنن ج:۱۸ ص:۴۴۲ کتاب الأدب)۔

