بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعلیم

کیا‌آج‌بھی‌دِینی‌تعلیم‌کے‌ساتھ‌رُوحانی‌تربیت‌کا‌اِنتظام‌ہے؟

سوال:۔

کئی مشہور اِسلامی شخصیتوں کی تربیت زیادہ تر کسی بلند پایہ اسلامی ورُوحانی شخصیت نے کی ہوئی تھی، کیا یہ اب بھی ممکن ہے کہ بہتر طریقے سے اپنی اولاد کو اِسلامی تعلیمات دِلوانے کی خاطر والدین اپنی اولاد کو کسی رُوحانی اُستاذ کے حوالے کردے کہ وہ اولاد کو تعلیم وتربیت دیں؟

جواب:۔

اچھے اور معیاری دِینی مدارس میں یہی کچھ تو ہوتا ہے، جس میں مستند وکامل خداترس اساتذہ علماء بچوں کی اسلامی ورُوحانی طرز پر تربیت کرتے ہیں۔