تعلیم
دِینیتعلیمکےلئےوالدینکیاجازتضرورینہیں
سوال:۔
آج کل گھروں میں صرف دُنیاوی تعلیم ہی کی باتیں ہوتی ہیں، دِین کی باتیں تو والدین بتاتے ہی نہیں، لہٰذا اگر کوئی شخص ایسے ماحول میں جانا چاہتا ہو جہاں اس کے علم میں اور ایمان میں اضافہ ہوتا ہو اور گھر والے اس کو نہ جانے دیتے ہوں تو کیا ان کی اطاعت جائز ہے؟
جواب:۔
دِین کا ضروری علم ہر مسلمان پر فرض ہے،(۱) اور اگر گھر والے کسی شرعی فرض کے ادا کرنے سے مانع ہوں تو ان کی اطاعت جائز نہیں۔(۲)
- (۱) واعلم أن تعلم العلم یکون فرض عین وھو بقدر ما یحتاج لدینہ ۔۔۔إلخ۔ وفی تبیین المحارم: لَا شک فی فریضہ علم الفرائض الخمس وعلم الْإخلاص لأن صحۃ العمل موقوفۃ علیہ وعلم الحلال والحرام وعلم الریاء ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار مع الدر المختار، مقدمۃ، مطلب فی فرض الکفایۃ وفرض العین، ج:۱ ص:۴۲، طبع ایچ ایم سعید)۔
- (۲) عن النواس بن سمعان قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا طاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق۔ (مشکٰوۃ ص:۳۲۱، کتاب الْإمارۃ، طبع سعید)۔

