تعلیم
اسلامنےانسانوںپرکونساعلمفرضکیاہے؟
سوال:۔
سوال یہ ہے کہ اسلام نے ہم پر کون سا علم فرض کیا ہے؟ کیا وہ علم جو آج کل تعلیمی اداروں میں حاصل کر رہے ہیں یا کوئی اور؟
جواب:۔
آج کل تعلیم گاہوں میں جو علم پڑھایا جاتا ہے وہ علم نہیں، بلکہ ہنر، پیشہ اور فن ہے۔ وہ بذاتِ خود نہ اچھا ہے نہ بُرا۔ اس کا انحصار اس کے صحیح یا غلط مقصد اور استعمال پر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس علم کو فرض قرار دیا ہے، جس کے فضائل بیان فرمائے ہیں اور جس کے حصول کی ترغیب دی ہے اس سے دِین کا علم مراد ہے اور اسی کے حکم میں ہوگا وہ علم بھی جو دِین کے لئے وسیلے و ذریعے کی حیثیت رکھتا ہو۔(۱)
- (۱) قولہ علیہ السلام: طلب العلم فریضۃ علٰی کل مسلم أی ومسلمۃ کما فی الروایۃ، والمراد بالعلم ما لَا مندوحۃ للعبد من تعلّمہ کمعرفۃ الصانع والعلم بوحدانیتہ ونبوۃ رسولہ وکیفیۃ الصلاۃ فإنّ تعلّمہ فرض عین۔ (علٰی ھامش مشکٰوۃ ص:۳۴ کتاب العلم)۔

