بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعلیم

جو‌علم‌اللہ‌کا‌راستہ‌نہ‌دِکھائے‌وہ‌جہالت‌ہے!

سوال:۔

اسلام میں ہر مرد اور عورت پر علم حاصل کرنا لازم فرمایا ہے، جبکہ آج کے دور میں عورت اور مرد علم حاصل کرنے کے بعد ایک نئی تہذیب اپنالیتے ہیں، اور اپنے آپ کو مہذّب کہلاتے ہیں۔ عورتیں بال کٹواکر اُونچی سوسائٹی میں غیرمردوں کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں، بے پردہ باہر گھومنے میں فخر محسوس کرتی ہیں، پکچر اور کلبوں میں جانا ایک اچھا فعل سمجھا جاتا ہے، اور نہ جانے کیا کیا! اور یہی حال مرد حضرات کا بھی ہے، تو کیا حافظ صاحب! اس قسم کی ماڈرن تعلیم حاصل کرنا لازم ہے جو دورِ جہالت سے نکالنے کے بجائے اُلٹا اس میں دھکیل دے؟ حافظ صاحب! اس قسم کی ماڈرن اور جدید تعلیم کے متعلق قرآن اور حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بتائیں کہ آیا ہم اس قسم کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر وہ کون سی تعلیم ہے جو ہمیں دورِ جہالت سے نکالے؟

جواب:۔

آپ کے سوال کا جواب شیخ سعدیؒ ایک مصرعے میں دے چکے ہیں:

علمیکہ راہ بحق نماید جہالت است

یعنی جو علم کہ اللہ تعالیٰ کا راستہ نہ دِکھائے، وہ علم نہیں جہالت ہے!