تعلیم
کیالڑکیکاڈاکٹربنناضروریہے؟
سوال:۔
آپ نے اپنی کتاب ’’آپ کے مسائل اور اُن کا حل‘‘ میں ایک خاتون کے سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ عورتوں کا ڈاکٹر بننا ضروری نہیں۔ میں اس مسئلے پر اِختلاف بالکل نہیں کر رہی، آپ علم والے بندے ہیں، یقینا بہتر جانتے ہیں، مگر میں اس کی ذرا تفصیل جاننا چاہوں گی، اس لئے نہیں کہ میں خود ڈاکٹر ہوں، بلکہ اس لئے کہ میری بچیاں ہیں اور ان کی تعلیم وتربیت کے نقطۂ نگاہ سے یہ سوال کر رہی ہوں۔
جواب:۔
آج کل لڑکیوں کو ڈاکٹر بننے کے لئے بے پردہ ہونا پڑتا ہے، مردوں کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے، اور بہت سی قباحتیں ایسی ہیں جو شرعاً ناجائز ہیں، اس لئے میں نے لکھا تھا کہ ان کا ڈاکٹر بننا صحیح نہیں۔ اگر مخلوط تعلیم کے بغیر ڈاکٹری تعلیم ممکن ہو تو اس صورت میں شرعاً اِجازت ہے۔

