سلامومصافحہ
سلاممیںپہلکرناافضلہےتولوگپہلکیوںنہیںکرتے؟
سوال:۔
اسلام میں سلام کرنے کو ایک افضل کام قرار دیا گیا ہے، اوّل سلام کرنے والے کو زیادہ ثواب ہے، عموماً دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ سلام میں پہل کرنے میں عمداً احتراز کرتے ہیں، کچھ عالم لوگوں کو بھی دیکھا ہے وہ سلام کا جواب تو دیتے ہیں لیکن پہل کبھی نہیں کرتے۔ اس بارے میں شرعی اَحکام کیا ہیں؟
جواب:۔
سلام میں پہل کرنا افضل ہے، عالم کے لئے بھی اور دُوسروں کے لئے بھی۔(۱)
- (۱) عن أبی أمامۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان أولی الناس باللہ من بدأ بالسلام۔ رواہ أحمد والترمذی وأبوداوٗد۔ (مشکوٰۃ ص:۳۹۸، باب السلام، طبع قدیمی کتب خانہ)۔

