سلامومصافحہ
جسشخصکامسلمانہونامعلومنہہواسکےسلامکاجواب
سوال:۔
میں ایک محفل میں بیٹھا کرتا ہوں، اس محفل میں ایسا آدمی آیا جن کے متعلق مجھے سو فیصد پتا ہے کہ یہ آدمی غیرمسلم ممالک سے تعلق رکھتا ہے، مگر مجھے یہ معلوم نہیں کہ آیا یہ مسلم ہے یا غیرمسلم؟ تو اس بارے میں یہ لکھ دیں کہ میں ان کو ’’السلام علیکم‘‘ کا جواب ’’وعلیکم السلام‘‘ میں دے سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب:۔
اس کا ’’السلام علیکم‘‘ کہنا تو بظاہر اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے، پس اگر غالب گمان یہ ہو کہ یہ مسلمان ہے تو ’’وعلیکم السلام‘‘ سے جواب دینا چاہئے،(۱) لیکن اگر اس کا مسلمان ہونا دِل کو نہ لگے تو صرف ’’وعلیکم‘‘ کہہ دیا جائے۔(۲)
- (۱) ﵟ وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٖ فَحَيُّواْ بِأَحۡسَنَ مِنۡهَآ أَوۡ رُدُّوهَآﵞ سورة النساء ٨٦
- (۲) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:إذا سلّم علیکم أھل الکتاب فقولوا وعلیکم۔ (بخاری ج:۲ ص:۹۲۵)۔

