بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سلام‌و‌مصافحہ

تلاوتِ‌کلامِ‌پاک‌کرنے‌والے‌کو‌سلام‌کہنا

سوال:۔

جب کوئی آدمی کلام پاک کی تلاوت کر رہا ہو، ایسی حالت میں اسے سلام دیا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ اگر سلام دے دیا جائے تو کیا اس پر جواب دینا واجب ہوجاتا ہے؟

جواب:۔

اس کو سلام نہ کہا جائے اور اس کے ذمے سلام کا جواب ضروری نہیں۔(۱)

  1. (۱) صرح الفقھاء بعدم وجوب الرد فی بعض المواضع ۔۔۔ والمشتغل بقرائۃ القرآن۔ (رد المحتار ج:۱ ص:۶۱۸)۔