سلامومصافحہ
مسجدمیںبلندآوازسےسلامکرنا
سوال:۔
مسجد میں بلند آواز سے ’’السلام علیکم‘‘ کہنا چاہئے یا نہیں؟ جبکہ ’’السلام علیکم‘‘ کہنے سے نمازیوں کی توجہ سلام کی طرف ہوجائے اور سنتوں یا نفلوں میں خلل پڑے، اور مسجد میں سلام کا جواب بلند آواز سے دینا چاہئے یا نہیں؟
جواب:۔
اس طرح بلند آواز سے سلام نہ کیا جائے جس سے نمازیوں کو تشویش ہو، البتہ کوئی فارغ بیٹھا ہو تو قریب آکر آہستہ سے سلام کہہ دیا جائے۔(۱)
- (۱) وصرح فی الضیاء ۔۔۔ وحاصلھا أنہ یأثم بالسلام علی المشغولین بالخطبۃ أو الصلاۃ أو قرائۃ القرآن أو مذاکرۃ التعلیم ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۶۱۸، مطلب المواضع التی یکرہ فیھا السلام)۔

