سلامومصافحہ
کسیمخصوصآدمیکوسلامکہنےوالےکےسلامکاجوابدینا
سوال:۔
میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں، اور میرے ساتھ دیگر دوست صاحبان بھی کام کرتے ہیں، اور کوئی شخص باہر سے آتا ہے اور ایک شخص کو مخاطب کرکے سلام کرتا ہے، اور جس شخص کو اس نے مخاطب کیا وہ اس وقت بہت مصروفیت کی وجہ سے سلام کا جواب نہ دے، تو کیا اس سلام کا جواب ہم جو دُوسرے موجود ہوں، دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہم بھی سلام کا جواب نہ دیں تو وہ شخص ہم سب کو بُرا بھلا کہہ کر چل دیتا ہے۔
جواب:۔
مجلس میں کسی شخص کو مخاطب کرکے سلام نہ کہا جائے، جب چند لوگ کسی جگہ موجود ہوں اور باہر سے آکر کوئی شخص سلام کرے، ان لوگوں میں اگر کچھ آدمی اس کے سلام کا جواب دے دیں تو جواب کا حق ادا ہوجاتا ہے، اس لئے آپ لوگوں کو سلام کا جواب ضرور دینا چاہئے۔(۱)
- (۱) عن علی بن أبی طالب قال: یجزیٔ عن الجماعۃ إذا مرّوا أن یسلم أحدھم ویجزیٔ عن الجلوس ان یردّ أحدھم۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۳۹۹، باب السلام، الفصل الثانی)۔

