سلامومصافحہ
کسیغیرمحرَمعورتکوسلامکرنا
سوال:۔
کسی غیرمحرَم مرد کا کسی غیرمحرَم عورت کو سلام دینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ یا سلام کا جواب دینا ضروری ہے؟
جواب:۔
اگر دِل میں غلط وسوسہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو جائز نہیں، ورنہ دُرست ہے۔ چونکہ جوان مرد و عورت کے باہم سلام کرنے سے غلط خیالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے یہ ممنوع ہے،(۱) البتہ سن رسیدہ بڑھیا خاتون کو سلام کرسکتے ہیں۔
- (۱) ولَا یکلم الأجنبیۃ إلّا عجوزًا إذا عطست أو سلّمت فیشمتھا ویرد السلام علیھا وإلّا لَا۔ (درمختار)۔ وإلّا تکن عجوزًا بل شابۃ لَا یشمتھا ولَا یرد السلام بلسانہٖ ۔۔۔ وإذا سلّمت المرأۃ الأجنبیۃ علٰی رجل إن کانت عجوزًا رد الرجل علیھا السلام بلسانہٖ بصوتٍ تسمع وإن کانت شابۃً ردّ علیھا فی نفسہٖ۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۳۶۹، کتاب الحظر والْإباحۃ)۔

