سلامومصافحہ
نمازِفجراورعصرکےبعدنمازیوںکاآپسمیںمصافحہکرنا
سوال:۔
نمازِ فجر اور عصر میں موجود نمازی آپس میں اور اِمام صاحب سے مصافحہ کرتے ہیں، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے بہ نیت ثواب۔ یہ بھی علماء فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم معانقہ، مصافحہ برابر کیا کرتے تھے، اس سلسلے میں جو حدیث صحابہؓ کی ہو وہ بھی تحریر فرماکر مشکور فرمائیں۔
جواب:۔
سلام اور مصافحہ ان لوگوں کے لئے مسنون ہے جو باہر سے مجلس میں آئیں۔ فجر و عصر کے بعد سلام اور مصافحہ کا جو رِواج آپ نے لکھا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے یہاں اس کا معمول نہیں تھا، لہٰذا یہ رِواج بدعت ہے۔(۱)
- (۱) وأمّا ما إعتادہ الناس من المصافحۃ بعد صلٰوۃ الصبح والعصر فلا أصل لہ فی الشرع۔ (شامی ج:۶ ص:۳۸۱)۔

