سلامومصافحہ
اسلاممیںسلامکرنےکیاہمیت
سوال:۔
اسلام میں سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا اہمیت رکھتا ہے، کیا مسلمان کو سلام کرنے میں پہل کرنی چاہئے؟ صرف مسلمان کے سلام کا جواب دینا چاہئے یا غیرمسلم کو بھی سلام کا جواب دینا چاہئے؟
جواب:۔
سلام کہنا سنت ہے، اور اس کا جواب دینا واجب ہے۔(۱) جو پہلے سلام کرے اس کو بیس نیکیاں ملتی ہیں اور جواب دینے والے کو دس۔ غیرمسلم کو ابتدا میں سلام نہ کہا جائے اور اگر وہ سلام کہے تو جواب میں صرف ’’وعلیکم‘‘ کہہ دیا جائے۔(۲)
- (۱) إن السلام سُنّۃ واستماعہ مستحبٌ وجوابہ أی ردّہ فرض کفایۃ واسماع ردہٖ واجب۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۴۱۳)۔
- (۲) عن أنس قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إذا سلم علیکم أھل الکتاب فقولوا: وعلیکم۔ (بخاری ج:۲ ص:۹۲۵، باب کیف الرد علٰی أھل الذمۃ السلام)۔

