اخلاقیات
رازنہبتانےکاعہدکرنےوالیاگرکسیایسےشخصکورازبتادےجسےپہلےسےمعلومتھاتوکیاحکمہے؟
سوال:۔
اگر کوئی خاتون یہ عہد کرے اور قسم کھائے کہ میں کسی کا راز کسی کو نہیں بتاؤں گی، پھر کسی ایسے شخص کو یہ راز بتادے جس کو پہلے سے معلوم ہو تو یہ عہد کی خلاف ورزی شمار ہوگی؟
جواب:۔
گناہگار بھی ہوگی،(۱) اور عہد کی خلاف ورزی کی وجہ سے قسم توڑنے کا کفارہ بھی لازم ہوگا۔(۲)
- (۱) عن أنس قال: قلما خطبنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلّا قال: لَا إیمان لمن لَا أمانۃ لہ، ولَا دین لمن لَا عھد لہ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۵، کتاب الْإیمان، الفصل الثانی)۔
- (۲) کفارۃ الیمین عتق رقبۃ یجزی ما فیھا یجزی فی الظھار وإن شاء کسا عشرۃ مساکین کل واحد ثوبًا ۔۔۔ وإن شاء أطعم عشرۃ مساکین ۔۔۔ فإن لم یقدر علٰی أحد الأشیاء الثلاثۃ صام ثلاثۃ أیام متتابعات۔ (ھدایۃ ج:۲ ص:۴۸۱، کتاب الأیمان، باب ما یکون یمینًا وما لَا یکون یمینًا)۔

