اخلاقیات
باہمیتعلقاتاورتحائفکاتبادلہکرنا
سوال:۔
آج کل ہم اپنے ذاتی مفادات اور اَغراض کو ترجیح دیتے ہیں، اور عموماً اسی بنا پر تعلقات قائم کئے جاتے ہیں، تعلقات کے قیام کے لئے قیمتی تحائف کا بھی رِواج ہے، اور جو تحائف نہ دے سکے، اسے کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ یعنی تعلقات صرف لالچ کی بنیاد پر ہوتے ہیں، اِنسانی رِشتوں کی بنیاد پر نہیں۔ کیا اِسلام کی رُو سے باہمی تعلقات کے قیام کے لئے قیمتی تحفوں اور لین دین کا تبادلہ ضروری ہے؟
جواب:۔
تحائف دینا دُوسرے آدمی کی خوش نودی کے لئے ہوتا ہے، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آدمی اپنی حیثیت کو بھی ملحوظ رکھے، اپنی حیثیت سے بڑھ کر تحائف دے گا تو بعد میں پریشان ہوگا۔

