اخلاقیات
کیامقروضآدمیسےقرضدینےوالاکوئیکاملےسکتاہے؟
سوال:۔
انسان ایک دُوسرے کے بغیر گزارہ نہیں کرسکتا، خاص کر بھائی بہنوں، رشتہ داروں اور دوست احباب کے بغیر، اب انہیں قرض دینے کے بعد بحالتِ مجبوری ان سے کوئی کام لے سکتے ہیں یا یہ سود ہوگا؟ ایک بزرگ کے بارے میں آتا ہے کہ کسی کو قرض دینے کے بعد دُھوپ میں اس کے گھر کے سائے سے بچ کر گزرے اور فرمایا کہ: یہ سود تھا۔ لیکن ہم درج بالا لوگوں کے بغیر کیسے گزارا کریں؟
جواب:۔
اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے جو کام قرض دئیے بغیر بھی لے سکتے ہیں، ایسا کام لینا سود نہیں، اور اگر یہ کام قرض کی وجہ ہی سے لیا ہے تو یہ بھی ایک طرح کا سود ہے۔ بزرگ کے جس قصے کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے، وہ بزرگ ہمارے اِمام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ہیں،(۱) مگر ان کا یہ عمل تقویٰ پر تھا فتویٰ پر نہیں۔
- (۱) حدائق الحنفیۃ ص:۷۲، از مولوی فقیر محمد جہلمی، طبع مکتبہ حسن سہیل لاہور۔

