اخلاقیات
مچھلیکاشکارکرنےکےلئےچھوٹیمچھلیکنڈیمیںلگانا
سوال:۔
مچھلی کا شکار کرنے کے لئے ایک چھوٹی مچھلی کنڈی میں لگاکر بڑی مچھلی پکڑتے ہیں، حالانکہ وہ چھوٹی مچھلی تکلیف سے مرجاتی ہے، تو یہ گناہ تو نہیں؟
جواب:۔
زندہ مچھلی کو کنڈی میں لگانا ظلم اور ممنوع ہے۔(۱)
- (۱) وکرہ کل تعذیب بلا فائدۃ مثل قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد أی تسکن عن الْإضطراب ۔۔۔إلخ۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۲۹۶، کتاب الذبائح، طبع ایچ ایم سعید)۔

