اخلاقیات
بریلویحضراتکاگالیاںدینا،خصوصاًحضرتتھانویؒکو
سوال:۔
بریلوی مسلک کے لوگ علمائے دیوبند کو گالیاں دیتے ہیں، میں نے وجہ پوچھی تو کہا کہ یہ لوگ کافر ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔ خاص طور پر حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں یہ بات کہتے ہیں۔ آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ یہ لوگ حضرتؒ کی کون سی بات کو گستاخی سمجھتے ہیں؟ اور کیا کسی کو بلاوجہ گالی دینا جرم ہے؟
جواب:۔
ان حضرات کو حضرتِ اقدس مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے، ورنہ حضرت حکیم الامت قدس سرہٗ نہایت عالمِ ربانی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق اور محبت رکھنے والے بزرگ تھے، جس کا اندازہ حضرتؒ کی کتابیں پڑھنے سے ہوتا ہے۔

