اخلاقیات
اِصلاحکینیتسےدوستیجائزہے
سوال:۔
سوال یہ ہے کہ میرا ایک دوست ہے جس کا نام ’’ایم اے اے شاہ‘‘ ہے، جو کہ ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے، میں نے اس دوست کا ہر موڑ پر ساتھ دیا اور اس کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر لے گیا اور وہ کافی دن تک صحیح راستے پر چلتا رہا، لیکن اب وہ غلط راستے پر چلا گیا ہے اور پورے شہر میں رُسوا ہوگیا ہے، آپ یہ بتائیں آیا میں اس کے ساتھ رہوں یا نہیں؟
جواب:۔
اگر اس کی اصلاح کی نیت سے ساتھ رہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ اس سے الگ ہوجائیں تاکہ اس کی غلط روی کی وجہ سے آپ کے حصے میں بدنامی نہ آئے۔

