بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

معصوم‌بچوں‌کی‌دِل‌جوئی‌کے‌لئے‌بسکٹ‌بانٹنا

سوال:۔

ایک حاجی صاحب باشرع ہیں، وہ اپنی دُکان پر چھوٹے بچوں کو سستے بسکٹ بانٹا کرتے ہیں، کسی بچے کو ایک اور کسی کو دو۔ یہ عمل موصوف کی دانست میں ثواب کا باعث ہے۔ مجھے یہ طریقِ کار پسند نہیں آیا، میرا خیال یہ ہے کہ روزانہ بسکٹ بانٹنے سے بچوں کو مانگنے کی عادت پڑسکتی ہے اور موصوف کی خودنمائی کا ذریعہ بھی بن جاتا ہے۔ آپ اس مسئلے کا حل بتائیں کہ کیا یہ عمل ثواب ہے؟ اس کو جاری رکھنا بُرا نہیں ہے؟

جواب:۔

وہ بزرگ معصوم بچوں کی دِل جوئی کو کارِ خیر سمجھتے ہیں، اور آپ کے دونوں اندیشے بھی معقول ہیں، وہ بزرگ اس کو خود ہی ترک کردیں تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے جائز یا مکروہ ہونے کا فتویٰ دینا مشکل ہے۔