بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اخلاقیات

آپ‌کا‌عمل‌قابلِ‌مبارک‌ہے

سوال:۔

میں رات کو سوتے وقت اپنے بستر پر لیٹ کر بسم اﷲ الرحمن الرحیم کا وِرد، آیت الکرسی، دُعائے صدیق،ؓ دُرود شریف پڑھتا ہوں اور پھر اس کے بعد خدا سے اپنے گناہوں کی معافی، دُعائے حاجات مانگتا ہوں۔ کیا میرا یہ عمل صحیح ہے؟ بستر پر لیٹتے وقت وضو میں ہوتا ہوں، جسم اور کپڑے صاف ہوتے ہیں، کیا بستر پر لیٹتے وقت اس طرح پڑھنا چاہئے یا نہیں؟ جواب دے کر ضرور مطلع کریں۔

جواب:۔

آپ کا عمل صحیح اور مبارک ہے۔