اخلاقیات
اگرسیدھےہاتھسےنہلکھسکتاہوتوکیااُلٹےہاتھسےلکھناگناہہے؟
سوال:۔
میرا سوال یہ ہے کہ میرا سیدھا ہاتھ لکھنے میں کام نہیں کرتا، میں اُلٹے ہاتھ سے خط لکھتا ہوں، میرا دوست کہتا ہے کہ اُلٹے ہاتھ سے آپ اللہ کا نام لکھتے ہیں، یہ گناہ ہے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ سیدھے ہاتھ سے لکھوں، لیکن میرا سیدھا ہاتھ لکھنے میں کام نہیں کرتا، حالانکہ میں کھانا پینا اور باقی سب کام سیدھے ہاتھ سے کرتا ہوں، لیکن لکھنے میں سیدھا ہاتھ نہیں چلتا، آپ مجھے بتائیے کہ یہ گناہ ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
اگر آپ سیدھے ہاتھ سے نہیں لکھ سکتے تو اُلٹے ہاتھ سے لکھنے میں کوئی گناہ نہیں۔ تاہم سیدھے کے بجائے اُلٹے ہاتھ سے لکھنا اچھا نہیں، آپ کوشش کریں کہ آپ کا سیدھا ہاتھ لکھنے میں رواں ہوجائے۔

