اخلاقیات
مجبوریکیبناپراُلٹےہاتھسےلکھنا
سوال:۔
میں اُلٹے ہاتھ (بائیں ہاتھ) سے لکھتا ہوں، اور اللہ، رسول اور بھی بزرگ ہستیوں اور صحابہؓ کا نام بھی لکھنا پڑتا ہے، میں سیدھے ہاتھ سے نہیں لکھ سکتا ہوں، کوشش بھی کی تھی، ایک دو لائن سے زیادہ نہیں لکھ سکا، اور آپ کو پتا ہے کہ اِمتحان میں صرف تین گھنٹے کے وقت میں چھ یا سات سوالات حل کرنے ہوتے ہیں، میرا بائیں ہاتھ سے لکھنا گناہ تو نہیں؟
جواب:۔
مجبوری کی بنا پر اُلٹے ہاتھ سے لکھتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔(۱)
- (۱) قال السید العذر ما یتعذر علیہ المعنی علٰی موجب الشرع إلّا یتحمل ضرر زائد۔ (قواعد الفقہ ص:۳۷۵)۔

